کیا آپ کو بچوں پر جلدی غصّہ آ جاتا ہے
جو والدین بچوں کے ساتھ اپنے روزمرّہ واسطے میں بہتر بننے کے لیے کوشش کرنا چاہتے ہیں، وہ قابل احترام ہیں۔ Littsint ان والدین کو مفت مواد فراہم کرنے والی سروس ہے جو اپنے غصے کو سنبھالنے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس مواد اور وسائل کو نارویجن فیملی کاؤنسلنگ سنٹر کے سپیشلسٹ سائیکالوجسٹ Steinar Sunde نے مرتّب کیا ہے۔
ان کے مشوروں پر عمل کریں:
1۔ ذمہ داری لیں
جب آپ کو احساس ہو کہ آپ بچے پر چیخنا چاہتے ہیں یا اسے پکڑنا چاہتے ہیں تو ذمہ داری لیں اور وہاں سے ہٹ جائیں۔
2۔ یاد رکھیں کہ یہ نارمل ہے
خود کو یاد دلائیں کہ بچے کی حرکتیں اس کی عمر کے لحاظ سے بالکل نارمل ہیں۔ بچے کے رویّے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ وہ گستاخ ہے یا آپ اپنے فرائض پورے کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
3۔ بچے کے ساتھ بات کریں
جب آپ پر سکون ہو جائیں تو واپس جا کر بچے سے اسی طرح بات کریں جیسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ سے بات کرے۔
4۔ آپ کا طرزعمل نمونہ ہے
یاد رکھیں کہ سب سے بڑھ کر آپ ایک نمونہ ہیں جس سے بچہ سیکھتا ہے کہ گھر میں ایک دوسرے سے بات کرنے کا مناسب طریقہ کیا ہے۔