اگر آپ غصے پر قابو کیلئے مزید مدد لینا چاہتے ہوں تو ناروے میں فیملی کاؤنسلنگ سروس کا عملہ ‘غصے پر قابو کیلئے والدین کی رہنمائی” کی تربیت رکھتا ہے جو ای بک میں پیش کی گئی ہے۔ فیملی کاؤنسلنگ سنٹر والدین کو مفت بات چیت فراہم کرتا ہے اور سنٹر سے کسی حوالے کے بغیر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
آپکا قریبی فیملی کاؤنسلنگ سنٹر یہاں ہے
Alternativ til vold (ATV) (‘تشدد کی بجاۓ دیگر حل’) کی ویب سائیٹ atv-stiftelsen.no پر یہ فہرست موجود ہے کہ ناروے میں علاج فراہم کرنے والے ATV دفاتر کہاں قائم کیے گئے ہیں۔
Brøset Competence Centre کی ویب سائیٹ پر یہ فہرست موجود ہے کہ ناروے میں گروپ تھراپی کہاں دستیاب ہے۔
Dinutvei.no قریبی رشتوں میں تشدد، زنا بالجبر اور دیگر جنسی زیادتی کے متعلق ایک قومی پورٹل ہے۔ تشدد اور صدمات کے نتیجے میں دباؤ کے بارے میں آگہی کا قومی مرکز Nasjonalt kunnskapssenter om vold og traumatisk stress, NKVTS))، انصاف اور عوامی تحفظ کی وزارت کی جانب سے ذمہ داری سونپے جانے پر اس پورٹل کو چلا رہا ہے۔